ازبکستان کے ساتھ تجارت کا حجم 1 ارب ڈالر کرنے کیلئے کوشاں ہیں،گوہر اعجاز

Sep 05, 2023 | 22:30:PM

(24 نیوز)نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت  ڈاکٹر گوہر اعجاز  کی  ازبکستان کے یوم آزادی کی تقریب میں شرکت ،کیک کاٹا  اور   ازبکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گوہر اعجاز نے   یوم آزادی کی تقریب  میں بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ازبکستان کے ساتھ  دو طرفہ تجارت کا حجم 1 ارب ڈالر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ سینٹرل ایشیا کے ساتھ 50 بلین ڈالر کی تجارت کا سکوپ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ازبکستان کا دورہ

انہوں نے مزید  کہا  کہ  گزشتہ چار سالوں میں پاکستان اور ازبکستان نے ترقی کی راہیں مزید ہموار کرنے کیلئے  اپنے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو بحال کرنے میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے،یہی وجہ ہے کہ دونوں ممالک کے مابین  تجارت 126.05 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور انقلابی زرعی ترقی کیلئے  پاکستان جیسے زرعی ملک کو بھی   ازبکستان کے راستے پر چلنے کی اشد  ضرورت ہے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے آخر میں کہا کہ  ازبکستان کے عوام کو اس خوشی کے موقع پر   دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ازبکستان کے سفیر نے مسٹر گوہر اعجاز  کے وژن اور کوششوں کا خیرمقدم  کیا۔

مزیدخبریں