آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ازبکستان کا دورہ، صدر سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر جمہوریہ ازبکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔
اس دورے کا مقصد فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔ دورے کے دوران، سی او اے ایس نے ازبکستان کے صدر، وزیر دفاع اور ازبکستان کی اسٹیٹ سیکیورٹی سروس کے چیئرمین اور سیکریٹری سے ملاقات کی۔
ملاقاتوں کے دوران آرمی چیف نے باہمی تربیتی تعاون اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔ جنرل عاصم منیر نے ازبکستان کی ملٹری فورسز کی تربیت اور تیاری کے معیار اور علاقائی سلامتی کے امور کے بارے میں ان کی سمجھ کو سراہا۔
وزارت دفاع پہنچنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جنرل عاصم منیر نے تاشقند میں شہداء کے یادگار کمپلیکس پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔