جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

Sep 05, 2023 | 23:18:PM
جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
کیپشن: جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔

کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق 30سالہ کوئنٹن ڈی کوک رواں سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے،2013 میں جنوبی افریقا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے کوئنٹن ڈی کوک نے اب تک 140 میچز میں 44.85 کی اوسط سے 5966 رنز سکورکیے ہیں، ان کے ون ڈے کیریئر میں 17 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

بحیثیت وکٹ کیپر ڈی کوک نے ون ڈے کرکٹ میں 183 کیچز پکڑے جبکہ 14 سٹمپنگ بھی کیں،ڈی کوک نے 8 ون ڈے میچز میں جنوبی افریقا کی قیادت بھی کی، جس میں سے 4 میں کامیابی اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔وکٹ کیپر ڈی کوک 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔جنوبی افریقا اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا، ایونٹ کے لیے جنوبی افریقا کے 15 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 6 ستمبر کو چھٹی ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی