امریکی ریاست جارجیا کے سکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

Sep 05, 2024 | 09:11:AM
امریکی ریاست جارجیا کے سکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ساغر زیدی)امریکی ریاست جارجیا کے اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ 9  زخمی ہوگئے۔ 

ترجمان سکول کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد سکول میں بھگدڑ مچنے سے بھی متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 طالب علم اور 2 استاد شامل ہیں،  فائرنگ کرنے والا 14 سال کا طالب علم کولٹ گرے ہے اور اسے زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب نائب امریکی صدر کاملا ہیرس نے کہا کہ امریکا سے گن وائلنس ناسور کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔

 واضح رہے کہ بیرو کاؤنٹی کے سکول کو فائرنگ کی اطلاع پر بند کر دیا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار سکول کے اندر موجود تھے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ سکول میں فائرنگ  کےواقعے سے صدر جو بائیڈن کو آگاہ کردیا گیا ہے، فائرنگ  کےواقعے پر وہ ریاستی حکام سے رابطے میں رہے۔