بالی ووڈفلم"لاپتہ لیڈیز"جاپان میں ریلیزکرنے کا اعلان 

رواں سال یکم مارچ کوریلیز ہونے والی فلم کو عامر خان اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا تھا

Sep 05, 2024 | 09:14:AM
بالی ووڈفلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ کرن راؤ نے جاپانی زبان میں ٹریلر کے ساتھ اپنی سُپرہٹ فلم "لاپتہ لیڈیز" کو جاپان میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

کرن راؤ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پراپنی فلم "لاپتہ لیڈیز" کے جاپانی ورژن کا ٹریلر پوسٹ کرتے ہوئےساتھ ہی جاپانی مداحوں کے لیے اہم اعلان بھی کیا۔

ہدایتکارہ نے شاعرانہ انداز میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ "لاپتہ لیڈیز"4 اکتوبر 2024 کو جاپان میں ملیں گی،میں اور "لاپتہ لیڈیز" کی پوری ٹیم جاپان میں اپنی فلم کی ریلیز کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال یکم مارچ کوریلیز ہونے والی فلم "لاپتہ لیڈیز"کو عامر خان اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا تھا،یہ فلم بپلاب گوسوامی کی ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے جس میں پرتیبھا رانتا،سپارش شریواستو اور نیتانشی گوئل نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کی دلہن ٹرین سفر کے دوران گُم ہوجاتی ہے اور وہ گھونگھٹ کی وجہ سے دوسری دلہن کو اپنے ساتھ گھر لے آتا ہے، فلم کو ریلیز کے پہلے دن سے ہی خوب پذیرائی ملی ہے۔

 فلم کو 26 اپریل کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر بھی ریلیز کیا گیا تھا۔