نارووال:اوباش نوجوان کی ساتھیوں سے ملکر میٹرک کی طالبہ سے زیادتی

Sep 05, 2024 | 09:36:AM
نارووال:اوباش نوجوان کی ساتھیوں سے ملکر میٹرک کی طالبہ سے زیادتی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاسر عرفات)نارووال گاؤں بھلا پنڈ میں میٹرک کی طالبہ کو  گاؤں کے اوباش نوجوان نے ساتھیوں کی مدد سے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

 15 سالہ طالبہ سکول سے گھر آرہی تھی کہ اوباشوں نے طالبہ کو گلی سے پکڑ کر اٹھا کر ویرانے  گھر میں لے گئے اورفاروق نامی ملزم طالبہ کے ساتھ زیادتی کرتا رہا جبکہ دیگر دوست گلی کے باہر اور چھت پر نگرانی کرتے رہے۔

 طالبہ کی چیخ و پکار پر والدین بچی کو تلاش کرتے ہوئے گھر پاس پہنچے والد گھر کی دیوار پھلانگ اندر داخل ہوا تو ملزم فاروق  موقع سے فرار  ہو گیا۔15 کی کال پر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کے  ساتھی کو گرفتار  کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہے۔

 طالبہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔