"بس اب اسے روکنا ہوگا" کاملا ہیرس کا جارجیا سکول فائرنگ پر رد عمل

کاملا ہیرس نے آٹو میٹک اسلحے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

Sep 05, 2024 | 10:11:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نائب امریکی صدر کاملا ہیرس نے جارجیا  سکول فائرنگ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  " بس اب ہمیں اسے روکنا ہوگا۔"

صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار کاملا ہیرس نے ایک ہائی سکول میں فائرنگ کے واقعے کے بعد آٹو میٹک اسلحے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے، نارتھ ہیمپٹن، نیو ہیمپشائر میں انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا کہ دوسری ترمیم کے حق میں ہوں مگر گن سیفٹی قوانین بھی انتہائی ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی الیکشن کے قریب فائرنگ کا یہ بڑا واقعہ پیش آیا ہے جس سے ایک بار پھر گن کنٹرول ایک اہم ایشو بن گیا ہے، امریکا میں رواں سال اسکولوں میں فائرنگ کے 45 واقعات ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کو بڑا دھچکا، حکومت کو مشکلات کا سامنا

کاملا ہیرس نے فائرنگ کے واقعے کو اشتعال انگیز اور سفاک سانحہ قرار دیا اور کہا کہ ہمیں اپنے ملک میں اسلحے کے تشدد کی اس وبا کو ختم کرنا ہوگا۔

صدر جو بائیڈن نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا کہ بس بہت ہو گیا، ریپبلکن ارکان کانگریس گن سیفٹی قوانین منظور کروائیں، دوسری جانب ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر اظہار افسوس کیا، تاہم گن کنٹرول سے متعلق گفتگو سے گریزکی۔