خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

Sep 05, 2024 | 10:22:AM
 خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لیبیا کے حریف گروپس کے درمیان مفاہمت میں پیشرفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں میں 24 گھنٹے کے دو مرتبہ کمی ہوگئی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 72.86 ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 69.37 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لیبیا میں تیل کی پیداوار اور برآمد کے تنازع کے باعث معطلی کا مسئلہ حل ہونے کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تھی اور خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اب قیمت میں مزید کمی آئی ہے۔

 لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 73 ڈالر 28 سینٹس فی بیرل پر آگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ نے  آخر کار خوشخبری سنا دی