پائیدار معاشی استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں، احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پائیدار معاشی استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اسلام میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ سمٹ کا مقصد مستقبل کے اہداف کا تعین کرنا ہے، معاشی استحکام کیلئے پبلک پرائیویٹ شراکت داری اہم کردار اداکرے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس علی امین گنڈاپور نے بھی بڑافیصلہ کر لیا
احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ہر شعبے میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے، معیشت کی ترقی میں رکاوٹوں کا خاتمہ کر رہے ہیں۔