احسن خان کا اپنے"کرش"سے متعلق بات کرنے سے انکار،صارفین کے دل جیت لیے

میں اپنی اہلیہ کی عزت و احترام میں اپنے کرش کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کروں گا

Sep 05, 2024 | 11:50:AM

(ویب ڈیسک)معروف اداکار و ماڈل احسن خان نے اپنے"کرش"سے متعلق بات نہ کرکے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ۔

پاکستانی ڈراموں کی کامیابی کی علامت سمجھے جانے والے سپراسٹاراحسن خان نے حال ہی میں  نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں بطور مہمان شرکت کی،اس دوران ناصرف شو کے میزبان اداکار عمران اشرف بلکہ شوکے شرکاء نے بھی احسن خان سے متعدد دلچسپ سوالات پوچھے تاہم احسن خان کی جانب سے ایک سوال پر دیا گیا جواب سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیو کی صورت میں وائرل ہو گیا۔

اس ویڈیو میں احسن خان نے اپنے کرش سے متعلق بات کرنے سے انکار کر تے ہوئے جواب میں کہا کہ جب آپ کے بچے بڑے ہو رہے ہوں اور آپ کی اہلیہ بھی آپ کا انٹرویو سُن رہی ہو تو میرے خیال میں دوسری خواتین کی تعریف نہیں کرنی چاہیے،اپنی بیگم کی تعریف زیادہ کرنی چاہیے۔

احسن خان نےمزید کہا کہ میں اپنی اہلیہ کی عزت و احترام میں اپنے کرش کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کروں گا۔

احسن خان نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ سے ڈرتا نہیں مگر کسی کی محبت کا مان بھی رکھنا چاہیے،اپنی اہلیہ سے محبت اور ان کی عزت کے لیے کرش سے متعلق بات نہیں کروں گا،دنیا میں بہت خوبصورت لوگ اور چہرے ہیں، آپ کو کوئی نہ کوئی پسند آ ہی جاتا ہے مگر میں اس بارے میں بات کرنا نہیں چاہوں گا۔
 

مزیدخبریں