جیو فینسنگ مکمل،طیفی بٹ کےبہنوئی کےقاتل گرفتار نہ کئے جا سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
امیربالاج قتل کیس کےملزم طیفی بٹ کےبہنوئی کاقتل،پولیس نےجائےوقوعہ اورملحقہ علاقوں کی جیو فینسنگ مکمل کرلی۔
پولیس کے مطابق جیوفینسنگ مکمل کرکےمشتبہ کالزکوشارٹ لسٹ کیاجارہاہے،مدعی مقدمہ اورعینی شاہدمقتول کی اہلیہ کابیان ریکارڈکرنےکیلئےرابطہ کیاگیا تاہم تفتیشی ٹیمیں مقتول جاویدبٹ کی اہلیہ کابیان ریکارڈنہ کر سکیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ میں نامزدملزمان وقوعہ کےبعدتاحال منظرعام سےغائب ہیں، شوٹرزکےخاکےبنانےکیلئےعینی شاہدکاتفصیلی بیان ضروری ہے ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارکارروائیاں جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی ملزم گرفتار ہوا نہ ملزمان نے ضمانتیں کروائیں۔