وحیدمرادکی زندگی پرفلم نہیں بناناچاہتا،بیٹے عادل مراد نے  وجہ بتادی

چاکلیٹ ہیرو کی زندگی پر فلم بنانے کےلیے کئی لوگ مجھ سے رابطہ کر چُکے ہیں

Sep 05, 2024 | 13:15:PM
وحیدمرادکی زندگی پرفلم نہیں بناناچاہتا،بیٹے عادل مراد نے  وجہ بتادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹ ہیرووحید مراد کے بیٹے فلمسازواداکارعادل مراد اپنے والد کی زندگی پر فلم نہیں بنانا چاہتے،اس کی وجہ بھی انہوں نے بتادی۔

عادل مراد حال ہی میں ایک ویب شو کا بذریعہ ٹیلی فون حصّہ بنے جہاں اُنہوں نے اپنے والد وحید مراد کے شوبز کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے والد کی کسی بھی فلم کا ری میک اور ان کی بائیوپک کیوں نہیں بنانا چاہتے؟

عادل مرادنے کہا کہ اگر میں وحید مراد کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے رضامند ہو بھی جاؤں تو کسی اداکار کو تو اسکرین پر ان کا کردار ادا کرنا ہے تو کیا ہم اسکرین پر کسی کو بھی وحید مراد کے کردار میں قبول کرسکیں گے یا کوئی ایسا اداکار ابھی تک سامنے آیا ہے جواسکرین پروحید مراد کے کردار کے ساتھ انصاف کرسکے۔

عادل مرادنے کہا کہ وحید مراد کا اپنا ایک الگ ہی انداز تھا اور ان کے انوکھے اندازنے ہی انہیں ایک مشہوراداکار بنایا تھا،اب کسی بھی اداکار سے ان کی نقل تو کروا سکتے ہیں لیکن کوئی ان کے کردار کو اسکرین پر اس طرح ادا نہیں کر سکتا کہ حقیقت سے قریب تر لگے۔

عادل مراد نے کہا کہ مجھ سے وحید مراد کی زندگی پر فلم بنانے کے بارے میں اب تک کئی لوگ بات کر چُکے ہیں اور میرا ان تمام لوگوں سے ہمیشہ یہی سوال ہوتا ہے کہ اس کے لیے ہمیں وحید مراد یا زیباجیسے اداکار کہاں سے ملیں گے؟

عادل مراد نے کہا کہ میرے اورمیرے خاندان کے لیے میرے والد وحید مراد کا نام،شہرت اور قدر ان کی فلموں،بائیوپکس اور رائلٹی کے ذریعے پیسے کمانے سے زیادہ اہم ہے۔