حجاب کامطلب صرف سرڈھاپنا نہیں ہوتا،اداکارہ نمرہ خان

اداکارہ زرنش خان نے کیریئر کے عروج پرحجاب لینے کا فیصلہ کیااوراس پرقائم بھی رہیں

Sep 05, 2024 | 14:32:PM

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ نمرہ خان کا کہنا ہے کہ حجاب کا مطلب صرف سرڈھاپنا نہیں بلکہ سر سے پاؤں تک ہر چیز کا پردہ ہوتا ہے۔

معروف اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی میگزین کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں مختلف امور پر بات کی۔

نمرہ خان نے کہا کہ حجاب کا مطلب صرف سر ڈھاپنا نہیں بلکہ مکمل پردہ ہوتا ہے،پھر آپ کی کوئی بھی چیز کسی غیر محرم کو متوجہ نہ کرے،یہ نہ ہو کہ حجاب بھی کر رہے ہیں اور آپ کے بال بھی نظر آ رہے ہیں، آپ پھر سوشل میڈیا پر ریلز بھی بنا بنا کے ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے اداکارہ زرنش خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ زرنش نے اپنے کیریئر کے عروج پرحجاب لینے کا فیصلہ کیا توسوشل میڈیا سے بھی دوری اختیار کرلی،میں زرنش کو سلام پیش کرتی ہوں اوران کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں،بہت کم لوگوں میں اتنی ہمت ہوتی ہے کہ وہ اتنا بڑا فیصلہ لیں اور پھر اس پر قائم بھی رہیں۔

نمرہ خان نے اپنے ماضی میں ادا کیے ہوئے کردار عائشہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی لوگ سوال کرتے ہیں کہ آپ کا حجاب کہاں گیا؟تومیں یہی کہتی ہوں کہ وہ صرف ایک کردارتھامیں مستقل بنیاد پرحجاب نہیں کرتی۔

مزیدخبریں