اسکرین یاایوارڈ شوز میں ڈانس کیوں نہیں کرتی ؟سارہ خان نے وجہ بتادی

مداحوں کی پسندناپسند کا خیال رکھتی ہوں،ایسا کام نہیں کرنا چاہتی جس سے وہ مایوس ہوں

Sep 05, 2024 | 15:04:PM
اسکرین یاایوارڈ شوز میں ڈانس کیوں نہیں کرتی ؟سارہ خان نے وجہ بتادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خوبرواداکارہ سارہ خان نے ٹی وی اسکرین پر ڈانس نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

کئی سُپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سارہ خان کے انٹرویو کاایک مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہواہے جس میں اُنہیں ٹی وی اسکرین پرڈانس نہ کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سارہ خان نے کہا کہ میں ٹی وی اسکرین یا کسی ایوارڈ شوز میں ڈانس نہیں کرتی،مداحوں نے مجھے کبھی ڈانس کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

اداکارہ نے مزیدکہا کہ میرے مداح مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں،وہ میرے ڈراموں،میرے کردار اورمیرے ملبوسات کی وجہ سے مجھے پسند کرتے ہیں،میں اپنے مداحوں کی پسندناپسند کا خیال رکھتی ہوں،میں کبھی ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہتی کہ جس کی وجہ سے میرے مداح مایوس ہوں یا اُنہیں میرے کسی عمل سے تکلیف ہو۔

سارہ خان نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں نے کبھی ٹی وی اسکرین پر ڈانس نہیں کیا اور مجھے اُمید ہے میں کبھی مستقبل میں بھی اسکرین پر ڈانس نہیں کروں گی۔

واضح رہے کہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر سال 2020ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، سال 2021ء میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی،سارہ خان اور فلک شبیر کا شمار پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے۔