(24نیوز)سونے کی قیمت میں 2 روز مسلسل کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہو گیا۔
ملک میں آج فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 2000 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 62 ہزار 100 روپے ہو گیا۔
10 گرام سونا 1764 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار 708 روپے کا ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 22 ڈالرز اضافے سے 2503 ڈالرز فی اونس ہے۔