کرشمہ کپور کی پہلی بیٹی کون؟بالی ووڈ اداکارہ نے خود ہی بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں اور کپور بہنوں کرشمہ کپور اور کرینہ کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں کرشمہ کپور نے اپنی پہلی بیٹی کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔
فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بالی ووڈ میں کپور بہنوں کی ویڈیو بھارتی ڈانس ریئلٹی شو"انڈیا بیسٹ ڈانسر" کے سیزن 4 کے سیٹس سے وائرل ہو رہی ہے،کرشمہ کپور اس پروگرام کی ججز میں سے ایک ہیں جبکہ اس شو کے دوران کرینہ کپور کا ویڈیو پیغام اسکرین پر چلایا گیا۔
مذکورہ ویڈیو پیغام میں اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ میرے خیال میں دنیا کے لیے کرشمہ کپور ہمیشہ سے ایک آئیکون رہی ہیں،وہ ہمیشہ 90ء کی دہائی کی سب سے بڑی خاتون سپراسٹار رہیں گی،وہ میری بہن،میری ماں اورسب سے بڑھ کر پوری دنیا میں میری سب سے اچھی دوست ہیں،میری نظر میں آج میں جو کچھ ہوں اس کی وجہ صرف کرشمہ کپور ہیں۔
اپنی چھوٹی بہن اور اداکارہ کا خوبصورت پیغام سُن کر کرشمہ کپور جذباتی ہو گئیں اور اپنی بہن کو اپنی پہلی بیٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیبو میرے لیے میری پہلی بیٹی ہے،میں بھی اس پر بہت فخرمحسوس کرتی ہوں۔
کرشمہ کپورنے مزید کہاکہ مجھے نہیں معلوم میں اپنے جذبات کا کس طرح اظہار کروں،یہ ممتا کے جذبات ہیں۔