ایک مسکراہٹ بہت سےحیرت انگیز کام کر سکتی ہے

روٹی خریدنے گئی تھی ، بیکری اٹھا لائی

Sep 05, 2024 | 15:57:PM
ایک مسکراہٹ بہت سےحیرت انگیز کام کر سکتی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی 5 سالہ  بچی  کی خوبصورت مسکراہٹ نے اسے  برانڈ ایمبیسیڈر  بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کی خوبصورت لڑکی لیتھوکوخانیا مجاجی روٹی خریدنے گئی تھی، لیکن وہ بیکری بریڈ گھر اٹھا لائی،جس کی خوبصورت مسکراہٹ نے دلوں کو قید کردیا۔

لیتھو کوخانیا مجاجی جب روٹی لینے گھر سے نکلی اور لبانی بریڈ لے کر آئی تو اس کے چچا نے اسے دیکھا اور اس کی تصویر کھینچی ، جس میں اسے البانی روٹی پکڑے  مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے , اس کے چچا  نے اس حقیقی اور معصوم خوشی کو اس کے چہرے پر قید کر لیا، یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ 
 لوگوں نے کہا کہ یہ اس قسم کی تصویر ہے جسے وہ روٹی کے ساتھ جوڑنا چاہیں گے,   تصویر آلبانی روٹی کے بل بورڈز اور ٹرکوں پر لگنا شروع ہوگئی۔

البانی نے 5 سال کی خوبصورت لڑکی لیتھوکوخانیا مجاجی کو پہچانا، جس نے اپنی چمکدار حقیقی مسکراہٹ سے جنوبی افریقیوں کو گرمایا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

البانی نے  بچی کے والدین سے رابطہ کیا اور گریجویٹ ہونے تک اس  مکمل تعلیم کو سپانسر کرنے کا فیصلہ کیا، اور  اب وہ چھوٹی بچی البانی بریڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر ہے۔