21 سال میں پہلی بار رونالڈو اور میسی 'بیلن ڈی اور' ایوارڈ کی دوڑ سے باہر

Sep 05, 2024 | 17:26:PM
21 سال میں پہلی بار رونالڈو اور میسی 'بیلن ڈی اور' ایوارڈ کی دوڑ سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )2003 کے بعد پہلی بار پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹینا کے لیونل میسی سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ 'بیلن ڈی اور' کی نامزدگیوں میں شامل نہ ہوسکے۔

فرانسیسی فٹبال حکام نے بدھ کو  سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے 30 کھلاڑیوں پر مشتمل نامزدگیوں کا اعلان کیا،2003 کے بعد ہمیشہ ایسا ہوتا تھا کہ میسی اور رونالڈو میں سے ضرور کوئی ایک اس ایوارڈ کی نامزدگیوں میں شامل ہوتا تھا لیکن دونوں ہی اس ایوارڈ کی دوڑ سے باہر ہوجائیں یہ 21 سال میں اب پہلی بار ہوا ہے۔ 

5 بار یہ ایوارڈ جیتنے والے پرتگال کے رونالڈو گزشتہ سال بھی نامزدگی حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے، جبکہ میسی جنہوں نے 2023 میں ریکارڈ 8 ویں بار بیلن ڈی اور جیتا اس سال ارجنٹینا کو کوپا امریکا کپ جتوانے کے باوجود اس دوڑ میں شامل نہیں ہیں , حال ہی میں یورو کپ جیتنے والی اسپین کی ٹیم کے 7 کھلاڑی اس سال بیلن ڈی اور ایوارڈ کی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔

انگلینڈ کے بھی 5 کھلاڑیوں نے ان نامزدگیوں میں جگہ بنائی ہے، فرانس کے امباپے بھی اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں،واضح رہے کہ  بیلن ڈی اور ایوارڈ فرانس فٹبال کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے اور اس میں دنیا بھر سے 180 صحافی فاتح کیلئے ووٹ کرتے ہیں۔ گزشتہ سال یہ ایوارڈ میسی نے ریکارڈ 8 ویں مرتبہ جیتا تھا،2024 کے بیلن ڈی اور ایوارڈز کی تقریب 28 اکتوبر کو پیرس میں منعقد ہوگی۔