وزیراعظم کی آرمی وار گیم کے اختتامی سیشن میں شرکت،تیاریوں بارے آگاہ کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی میں آرمی وار گیم کے اختتامی سیشن میں شرکت کی،وزیراعظم کو وارگیم اور خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر دفاع، وزیر خزانہ، وزیر اطلاعات، آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری حکام نے وار گیم کے اختتامی سیشن میں شرکت کی،وزیراعظم نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہارکیا، وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کے کلیدی کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایٹمی جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے حوالے سے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی،وزیراعظم نے دشمن کی مہم جوئی کو ناکام بنانے اور ڈیٹرنس کو تقویت دینے کیلئے اختراعی تصورات اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو بھی سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نے مسلح افواج کے خطے میں طاقت کے توازن کیلئے کردار کو سراہا ،وزیر اعظم نے نیکلولرائزڈ جنوبی ایشیا میں فروغ امن کیلئے مسلح افواج کی تعریف کی،وزیر اعظم نے کسی بھی جارحیت سے نمبرد آزما ہونے کیلئے افواج کی تیاریوں کی تعریف کی ۔
عسکری قیادت نے ملکی سالمیت اور دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج پر قسم کے سکیورٹی چیلجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ،پاکستان کے خلاف ہر قسم مذموم عزائم ناکام بنادئیے جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:8 فروری کا سونامی اب 8 ستمبر تک پہنچ چکا ہے: علیمہ خان