سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Sep 05, 2024 | 17:45:PM
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سبحان اللہ خان)خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 104کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:8 فروری کا سونامی اب 8 ستمبر تک پہنچ چکا ہے: علیمہ خان