8 ستمبر کا جلسہ بھرپور اور پر امن ہو گا جس میں ہم اپنی تربیت ثابت کریں گے: علی محمد خان

Sep 05, 2024 | 17:49:PM

(ارشاد قریشی) پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہمارا 8 ستمبر کا جلسہ بھرپور اور پر امن ہو گا، جلسہ میں ہم اپنی تربیت ثابت کریں گے، 8 ستمبر کو کارکنان ثابت کریں گے کہ ہم غیرت مند کارکن ہیں، ہر ضلعے میں درخواست جمع کروائیں گے کہ پنجاب بھر اور دیگر حصوں سے آنے والے کارکنان کو روکا نہ جائے۔

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) علی محمد خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کے کیس میں آج توقع تھی فیصلہ آِئے گا اور ان کی جان چھوٹ جائے گی، وکلاء پر اعتماد ہیں کہ خان کی کیسز سے جان چھوٹے گی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل میں رہنے سے ان کی عزت کم نہیں ہو گی، جیسے توشہ خانہ عدت کیس اور سائفر سے جان چھوٹی ایسے ہی یہ کیس ختم ہو گا۔

انہوں نےمزید کہا کہ حق کا فیصلہ آنے میں دیر لگتی ہے، ہر تکیلف کے ساتھ آسانی ہے ملک بنانے کے لئے بھی قربانیاں دی گئی تھیں، 8 ستمبر کے جلسے پر بانی پی ٹی آئی پر امید ہیں، 22 اگست کے جلسے پر بانی پی ٹی آئی نے دل پر پتھر رکھ کر جلسہ منسوخ کیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے ختم نبوت کے سلسلے میں مذہبی جماعت کہ وجہ سے جلسہ موخر کیا تھا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے جلسے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہمارا 8 ستمبر کا جلسہ بھرپور اور پر امن ہو گا، جلسہ میں ہم اپنی تربیت ثابت کریں گے، 8 ستمبر کو کارکنان ثابت کریں گے کہ ہم غیرت مند کارکن ہیں، صوابی کے جلسے میں گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں تھیں، ہر ضلعے میں درخواست جمع کروائیں گے کہ پنجاب بھر اور دیگر حصوں سے آنے والے کارکنان کو روکا نہ جائے۔

جلسے سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ جلسے میں حقیقی آزادی اور آزاد عدلیہ کی بات ہو گی، جلسہ ہوگا وینیو کی ذمہ داری حکومت کی ہو گی، ہمارا جلسہ بھرپور اور تاریخی ہو گا، میں اڈیالہ کے باہر قوم کو جھنجھوڑ رہا ہوں، 8 فروری کو بھی قوم نے ثابت کیا کہ قوم زندہ ہے، 65 کی جنگ میں صرف فوج نہیں قوم بھی لڑی تھی، آپ کہتے تھے مہنگاِئی ختم ہو گی بے روزگاری ختم ہو گی کیا یہ سب آپ نے کیا، مینگل کا استعفیٰ آپ کی حکومت پر عدم اعتماد ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے بلوچستان پر نظر رکھیں ۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کا اسلام آباد جلسے سے متعلق دبنگ بیان آ گیا

القادر ٹرسٹ کیس پر بات کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ القادر ٹرسٹ اب حکومت پرسو نہیں کر رہی، اب یہ کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعظم نے ایک یونیورسٹی بنا دی، سزا دینا ہے تو سرے محل اور ایون فیلڈ والوں کو دیں ہماری ڈیمانڈ ہے کہ چوہدری عدنان ایک غریب پرور شخص تھا اس کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مزیدخبریں