ہم ووٹ کی طاقت سے آگے بڑھیں گے ڈیل نہیں کریں گے: سلمان اکرم راجہ

Sep 05, 2024 | 17:59:PM
ہم ووٹ کی طاقت سے آگے بڑھیں گے ڈیل نہیں کریں گے: سلمان اکرم راجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم ووٹ کی طاقت سے آگے بڑھیں گے ڈیل نہیں کریں گے، 16 جماعتوں کو حکومت دینے کا نظام آگے نہیں بڑھے گا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی قوم کی خاطر جیل میں ہیں، وہ قوم کی خاطر لڑتے رہیں گے، عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ یزیدیت کے سامنے ڈٹے رہیں گے، خان نے کہا ہے کہ سنگجانی کے جلسے میں پہنچیں، کوئی نہ سمجھے کہ اس جلسے کو روکا جا سکے گا، 16 جماعتوں کو حکومت دینے کا نظام آگے نہیں بڑھے گا، ہم ووٹ کی طاقت سے آگے بڑھیں گے، ڈیل نہیں کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: 8 ستمبر کا جلسہ بھرپور اور پر امن ہو گا جس میں ہم اپنی تربیت ثابت کریں گے: علی محمد خان

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں آج تک فئیر الیکشن نہیں ہوا، سندھ میں بھی لوگوں سے زمین کھیینچی جارہی ہے، پاکستان کے عوام پر ہونےوالے یر ظلم کے خلاف لڑیں گے۔