نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا 

Sep 05, 2024 | 18:26:PM
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا 
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ کل سنایا جائے گا ۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے 6 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،جسٹس امین الدین،جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہیں،جسٹس حسن اظہر رضوی بھی پانچ رکنی لارجر بنچ کا حصہ ہیں۔ 

بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہوئے تھے،وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت کس کی درخواست پر دی گئی ؟اہم شخصیت کا نام سامنے آ گیا