(اشرف خان) سیاسی افراتفری اور معاشی عدم استحکام کے باعث روپے اور ڈالر میں جنگ کافی عرصے سے جاری ہے، دن بہ دن بڑھتی مہنگائی اور آئی ایم ایف کی سخت سے سخت تر ہوتی شرائط کے باعث ڈالر سمیت دیگر بیرونی کرنسیوں کا روپے پر دباؤ بڑھتا چلا جا رہا ہے، لیکن افراتفری کے اس عالم میں انٹربینک سے اچھی خبر آئی ہے، امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 278.77 روپے سے کم ہوکر 278.68 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.25 روپے پر ہی برقرار ہے جبکہ یورو 64 پیسے اضافے سے 310.51 روپے کا ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خریداروں کیلئے بری خبر! سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 81 پیسے مہنگا ہوکر 368.51 روپے، امارتی درہم 5 پیسے اضافے سے 76.30 روپے، اور سعودی ریال 3 پیسے اضافے سے 74.55 روپے کا ہو گیا ہے۔