(رومیل الیاس)صدر مملکت آصف علی زرداری شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی رہائش گاہ لاہور پہنچ گئے ۔
صدر مملکت نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے والدین سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا ،انہوں نے شہد کیپٹن محمد علی قریشی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی ،واضح رہے کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی نے 26 اگست کو بلوچستان کے علاقے دوزان میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا ،صدر پاکستان کی جانب سے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں پوری قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔
مُشکل کی اس گھڑی میں ہمدردیاں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سے نوجوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آخری دم تک کوششیں جاری رکھیں گے،صدر مملکت نے شہید کیپٹن کے اہلِ خانہ کے جذبہ حب الوطنی اور ایثار کو سراہا، انہوں نے کہا کہ قوم شہداء اور انکے خاندانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی،شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے لواحقین سے ملاقات کے بعد صدرمملکت لاہور سے کراچی روانہ ہوگئے ،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے صدر مملکت کو الوداع کیا ۔