خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس ، شریک ملزم یاسر علی نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں آمنہ عروج کے شریک ملزم یاسر علی نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر دی ۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے ضمانت پر سماعت کے بعد خلیل الرحمان قمر کو نوٹس جاری کیے ہیں ،عدالت نے 7 ستمبر کیلئے خلیل الرحمان قمر کو اپنا وکیل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ،آمنہ عروج اور یاسر علی سمیت دیگر پر خلیل الرحمان قمر کے اغواء کا الزام ہے،ملزم یاسر علی نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کی ہے ،شریک ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔