خیبرپختونخوا میں گرڈ سٹیشنوں پر حملوں پر پاور ڈویژن کا سخت اقدامات کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)خیبر پختونخوا میں گرڈ سٹیشنوں پر حملوں اور قبضے کے واقعات پر پاور ڈویژن کی جانب سے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے،پاور ڈویژن نے پیسکو کے چیئرمین بورڈ کو خط لکھ دیا۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ گرڈ سٹیشوں پر حملے کرنے والوں کے خلاف بلا خوف ایف آئی آر کاٹی جائے گی،اگر مقامی پولیس کارروائی سے کتراتی ہے تو پیسکو عملہ سیشن جج کے پاس جائے گا، اگر پولیس اور سیشن جج ایف آئی آر کے معاملے حل نہ کریں تو تو پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا، پشاور ہائی کورٹ سے تجربہ کار قانونی مشیر کے ذریعے حل طلب کیا جائے گا۔
خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پشاور کے ایم پی اے اور درگئی کے تحصیل ناظم کے واقعے پر بھی کارروائی ہوگی،پیسکو کے گرڈز اور دیگر تنصیبات کی حفاظت کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی خدمات لی جائے گی،پاور ڈویژن وزرات داخلہ کے ساتھ معاملہ اٹھائے گی، خط میں کہا گیا ہے کہ گرڈ سٹیشنوں پر حملہ اور قبضہ کرنے والوں کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی جاری کی جائیں گی، گرڈ سٹیشنوں پر حملوں میں ملوث افراد کو پرنٹ میڈیا پر بھی بے نقاب کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی