جولائی تک حکومت نے کتنا قرض لیا اور مجموعی قرض میں کتنا اضافہ ہوا؟

Sep 05, 2024 | 19:52:PM

(اشرف خان) جولائی تک حکومت نے کتنا قرض لیا؟ حکومت کے مقامی اور مجموعی قرض میں کتنا اضافہ ہوا؟ سٹیٹ بینک نے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت نے جولائی میں 690 ارب روپے قرض لیا ہے، جولائی 2024 تک وفاقی حکومت کا قرض 69 ہزار 604 ارب روپے ہے، ایک سال میں حکومت کا مجموعی قرض 12.7فیصد بڑھا ہے، جولائی 2024 تک حکومت کا مقامی قرض 47 ہزار 697 ارب روپے ہے۔  

یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں روپے کا راج، اوپن میں دیگر کرنسیوں نے پچھاڑ دیا

سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کا مقامی قرض ایک سال میں 22 فیصد بڑھا ہے، حکومت کا بیرونی قرض جولائی 2024 تک 21907 ارب روپے رہا، ایک سال میں حکومت کا بیرونی قرض 3.7 فیصد کم ہوا ہے۔

مزیدخبریں