حکومت کا بلوچستان میں پاک فوج کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ

Sep 05, 2024 | 20:38:PM

(اویس کیانی)وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج، سول آرمڈ فورسز کو خصوصی اختیارات دینےکا فیصلہ کرلیا۔

کابینہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کیے ، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے شبہ میں کسی بھی مشکوک شخص کو قبل از وقت حراست میں لے سکے گی، وفاقی کابینہ نےانسداد دہشتگردی ایکٹ1997 میں ترمیم کرنے کی منظوری دے دی ۔

ذرائع نے بتایا کہ انسداددہشتگردی ایکٹ1997میں سیکشن ڈبل ون ڈبل ای کی ترمیم کیلئے قانون سازی ہوگی،سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کےخلاف مزید موثر آپریشن کیلئے قانونی تحفظ ملےگا، خفیہ اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جاسکیں گی۔

کابینہ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹیز جامع تحقیقات کریں گی اور دہشتگردوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں گی، قومی سلامتی کیلئے خطرات کے حامل افراد کو حراست میں لیا جاسکےگا، دہشت گرد سرگرمیوں کے شبہ میں مشتبہ افراد کو قبل از وقت حراست میں لیاجاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں روپے کا راج ،اوپن میں دیگر کرنسیوں نے پچھاڑ دیا

مزیدخبریں