محکمہ پبلک ہیلتھ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف 

Sep 05, 2024 | 23:37:PM
محکمہ پبلک ہیلتھ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )شیخوپورہ میں محکمہ پبلک ہیلتھ افسران اور اکاونٹ آفس کے افسران کی ملی بھگت سے بوگس ادائیگیوں کے ذریعے قومی خزانے کو 39 کروڑ روپے کا چونا لگا دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن نثار احمد جوئیہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آرکے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ شیخوپورہ کے سابق ایکسئین نعیم اختر ہیڈ کلرک ڈیٹا انٹری آپریٹر اور دیگر عملہ نے ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس کے آڈیٹر محمد عاصم اور اکاونٹنٹ خالد ایوب نے ملی بھگت کرکے پبلک ہیلتھ میں درج جعلی کمپنیوں کے نام پر  مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 39 کروڑ روپے کے جعلی بل پاس کروا کر رقم قومی خزانے سے نکلوا لی ۔جس کام کے عوض کروڑوں روپے ہڑپ کئے گئے اس کام کا سرے سے وجود ہی نہیں تھا بڑے فراڈ کا انکشاف ہونے پر اکاونٹ آفس کے آڈیٹر اور اکاونٹنٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ پبلک ہیلتھ کے افسران اور دیگر عملہ کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ کچھ افسران بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں جبکہ دیگر ملزمان بھی روپوش ہیں ،اینٹی  کرپشن حکام نے مقدمہ کی نوعیت کے پیش نظر مقدمہ نیب کو بھیج دیا ہے۔