میری نظر میں شوکاز کی اورنہ شوکاز دینے والوں کی کوئی حیثیت ہے ،قمر زمان کائرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کاکہناہے کہ پی ڈی ایم میں شوکازدینے کاکسی کے پاس کوئی اختیار ہی نہیں ،پی ڈی ایم کوئی ایک جماعت نہیں ،شوکاز کاجواب ہی نہیں بنتا ،فضل الرحمان بیمار ہیں توراجہ پرویز اشرف نائب صدر ہیں ،شاہد خاقان عباسی کس حیثیت سے گفتگو کررہے ہیں ،میری نظر میں شوکاز کی اورنہ شوکاز دینے والوں کی کوئی حیثیت ہے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ پی ڈی ایم کسی ایک جماعت کا نام نہیں مختلف پوائنٹس پر اتفاق ہے ،26 پوائنٹس کا مجموعہ پی ڈی ایم ہے جس پر ہم اتفاق کرتے ہیں ،کیا پیپلزپارٹی نے کسی بھی ایک پوائنٹ سے انحراف کیا ہے ،نکتہ تھا کہ ریلیاں جلسے جلوس ہونگے اور تحریک عدم اعتماد ہوگی ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہاکہ ن لیگ چاہتی ہے تحریک عدم اعتمادچھوڑ کر استعفے دیئے جائیں ،ہم کہتے ہیں استعفے آخری آپشن ہے پہلے دیگر پوائنٹس مکمل کئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدالت گئے جہاں خلاف فیصلہ آیا،ہم اپیل پر جا رہے ہیں امید ہے فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا،چیئرمین سینیٹ معاملے پر ڈاکہ ڈالا گیاہے جس پر آواز اٹھا رہے ہیں ۔