اہم وفاقی وزیر ڈینگی کا شکار، پلیٹ لیٹس انتہائی کم رہ گئے، دعاﺅں کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) امین الحق ڈینگی میں مبتلا ہوگئے۔
ڈینگی میں مبتلا وفاقی وزیر کو طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ رات ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے مختلف ٹیسٹس کیے اور ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں ہسپتال میں داخل کرلیا۔ اہل خانہ کے مطابق ڈینگی کی وجہ سے امین الحق کے پلیٹ لیٹس صرف 12 ہزار رہ گئے ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔