روس کے وزیر خارجہ آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)روس کے وزیر خارجہ آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ گزشتہ چند سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون اور اعتماد کی فضامیں اضافہ ہوا ہے۔دورے کے دوران روسی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوگی۔ملاقاتوں میں پاکستان اور روس کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔