فیوزا عثمانی کو  کوسووو  کی نئی صدر منتخب کر لیا گیا

Apr 06, 2021 | 08:51:AM

(24 نیوز)اقوام متحدہ کے زیر انتظام جنوبی سربیائی ملک کوسووو کی پارلیمنٹ نے سیاسی رہنما فیوزا عثمانی کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔

عالمی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  گزشتہ برس نومبر میں صدر ہاشم تھاچی کے سبکدوش ہوجانے کے بعد کوسووو کی پارلیمنٹ نے 38 سالہ وکیل، اصلاح پسند خاتون، سیاسی رہنما اور سابق سپیکر اسمبلی فیوزا عثمانی کو نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔ فیوزا عثمانی کو ملک میں خواتین کے لئے ایک رول ماڈل کے طورپر دیکھا جاتا ہے۔ وہ کوسووو میں اعلٰی منصب پر پہنچنے والی دوسری خاتون ہیں۔ عثمانی نے اپنے کیریئر کا آغازا ایک نو عمر سماجی کارکن کے طور پر کیا۔ انہوں نے پرسٹینا میں قانون کی تعلیم حاصل کی اور بعد میں امریکہ کی یونیورسٹی آف پٹسبرگ سے پوسٹ گریجویشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انوکھا پولنگ بوتھ:90 افراد کی لسٹ، 181ووٹ پڑ گئے

مزیدخبریں