تمارا حکم نہیں مانوں گا، اردنی شہزادے حمزہ کا فوج کو پیغام 

Apr 06, 2021 | 09:14:AM

(24 نیوز)اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ  بن الحسین نے جاری وائس ریکارڈنگ میں کہا ہے کہ وہ نظر بندی کے بعد باہر کی دنیا سے روابط نہ کرنے کے آرمی کے احکامات کی نافرمانی کریں گے۔

نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق شاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی اور سابق ولی عہد نے ملک کی اپوزیشن کی جانب سے جاری کردہ ریکارڈنگ میں کہا وہ ہر طرح کی سرگرمی سے روکنے کے بعد خاموش رہنے کے حکم کی تعمیل نہیں کریںگے۔انہوں نے اپنے دوستوں اور دیگر کو بھیجی گئی ریکارڈنگ میں کہا کہ میں آگے بڑھنے جارہا ہوں اور انکے اس حکم کی تعمیل نہیں کروں گا کہ میں باہر نہیں جاسکتا یا ٹوئٹ نہیں کر سکتا یا لوگوں سے بات نہیں کر سکتا اور مجھے صرف اہلخانہ کے افراد سے ملنے کی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ ہفتہ کو فوج نے شہزادہ حمزہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انکی سرگرمیوں سے اردن میں سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔جس کے بعد شہزادہ حمزہ نے کہا تھا کہ انہیں نظر بند کردیا گیا ہے، کئی اعلیٰ حکام کو حراست میں بھی لے لیا گیا تھا۔اتوار کو سرکاری اعلان میں کہا گیا کہ حمزہ بن حسین اور دیگر نے اردن کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ان افراد کے ساتھ کام کیا جن کے غیر ملکی پارٹیز سے رابطے تھے، جبکہ انکے خلاف کچھ وقت سے تحقیقات جاری تھی۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سلطنت نے اس وقت شہزادہ حمزہ کے خلاف کیوں کریک ڈاؤن کیا، لیکن انہوں نے اکثر قبائلی اجتماعات میں شرکت کرکے اپنے لئے خطرہ مول لیا تھا جہاں کچھ لوگ بادشاہ پر تنقید کرتے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان میں کئی سالوں بعد پہلی بار اٹھنے والے بحران کے حل کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں لیکن شہزادہ حمزہ تعاون نہیں کر رہے۔یاد رہے کہ اردن کے شاہ عبداللہ نے 2004 میں شہزادہ حمزہ سے ولی عہد کا عہدہ واپس لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انوکھا پولنگ بوتھ:90 افراد کی لسٹ، 181ووٹ پڑ گئے
 

مزیدخبریں