کورونا کے وار متواتر جاری۔مزید103افراد جاں بحق۔ 3953 نئے مریض

Apr 06, 2021 | 09:39:AM

(24نیوز) کورونا وائرس سے مزید 103 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 924 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 96 ہزار 184 ہوگئی جبکہ 3953 نئے مریض سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 953 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 35 ہزار 569، سندھ میں 2 لاکھ 66 ہزار 926، خیبر پختونخوا میں 93 ہزار 33، بلوچستان میں 19 ہزار 855، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 61، اسلام آباد میں 62 ہزار 211 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 529 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 4 لاکھ 93 ہزار 362 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 665 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 18 ہزار 158 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 645 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 924 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 675، سندھ میں 4 ہزار 510، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 469، اسلام آباد میں 584، بلوچستان میں 211، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 372 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزیدخبریں