کمسن ڈرائیور نے شہری کوکچل دیا،موقع پر جاں بحق

Apr 06, 2021 | 09:48:AM

 (24نیوز)لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں کمسن ڈرائیور نے ایک شہر ی کو کچل دیا، پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں 14سالہ ڈرائیور عبداللہ طارق گاڑی چلا رہا تھا اور  اس کی گاڑی کی رفتار تقریباً 120کلو میٹر فی گھنٹہ تھی ۔تیز رفتاری کے باعث کمسن ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول نہ رکھ سکا اور  ٹی ایم اے کا ملازم ارشد بھٹی کوگاڑی سے ٹکر مار دی،جس سے شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے کمسن ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔   
 

مزیدخبریں