پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس نہیں بھیجا: شاہد خاقان

Apr 06, 2021 | 11:04:AM

(24نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس نہیں بھیجا، بس وضاحت مانگی ہے۔

احتساب عدالت کے باہر 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ شوکاز نوٹس کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی اور اےاین پی کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا مقصد پیپلزپارٹی سے جواب مانگنا ہے کہ آپ نے حکومتی ارکان کا ووٹ کیوں حاصل کیا؟

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت چینی اور آٹا امپورٹ کرنے کا اسکینڈل عوام کے سامنے نہ رکھ سکی، ملک کے اثاثے پر ہی حکومت کوئی عوام کے سامنے وضاحت کردے۔قومی احتساب بیورو سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ نیب کی سرکس چلتی رہے گی اور یہ بہت پرانی ہے، نیب کا مقصد ہی سیاستدانوں کو ٹارگٹ کرنا ہے، یا ملک چلا لیں یا پھر نیب کو چلا لیں۔لیگی رہنما نے کہاکہ حکومت روز ویلٹ ہوٹل کے معاملے پر وضاحت کرے کہ آخر یہ ہے کیا،روز ویلٹ ہوٹل پاکستان کی ملکیت ہے اور اس کی حقیقت عوام کو بتانا ضروری ہے۔

مزیدخبریں