رمضان سے قبل برائلر کی قیمتوں میں بڑا اضافہ۔۔

Apr 06, 2021 | 11:22:AM
لاہور : مرغی مزید مہنگی
کیپشن: لاہور : مرغی مزید مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور میں  برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد  مرغی کا گوشت 329روپے سے بڑھ کر 339 روپے فی کلو ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  رمضان المبارک کی آمد سے قبل مرغی کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے۔ نئے سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 236روپے جبکہ پرچون ریٹ 234روپے فی کلو  ہوگیا ہے۔ جبکہ فارمی انڈوں کا گزشتہ ایک ماہ سے 166 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے۔انڈوں کی پیٹی 4860 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔