لاڑکانہ: کار پر فائرنگ ۔۔جے یو آئی رہنما بیٹے سمیت شدید زخمی 

Apr 06, 2021 | 11:49:AM
جے یو آئی ف
کیپشن: جے یو آئی ف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاڑکانہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے کار پر فائرنگ سے جے یو آئی کے رہنما حافظ عبد القادر سیال بیٹے سمیت گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے رہنما حافظ عبد القادر سیال رتو ڈیرو سے کراچی جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے وگن کے علاقے میں ان کی کار پر فائرنگ کردی گئی۔ گولیاں لگنے سے حافظ عبد القادر سیال اور ان کا بیٹا عبد العزیز سیال شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے چانڈکا میڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔  پولیس کی  جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کی گئی ۔علاقے میں جیو فینسنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی عبد القادر سیال کے بیان کے بعد ہی وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔