کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہونے لگی،اسد عمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پابندیوں میں اضافے، لاک ڈاؤن کا دائرہ پھیلانے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کے گزشتہ دو ہفتے کے اثرات کے باعث اموات کی تعداد کچھ عرصے تک زیادہ رہے گی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں پہلے کی نسبت کمی ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر نے کہا گزشتہ دو ہفتے کے اثرات کے باعث اموات کی تعداد کچھ عرصے تک زیادہ رہے گی۔ اپنے پیغام کے آخر میں وفاقی وزیر نے اپیل کی کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، محفوظ رہیں۔