نائیجیریا: مسلح گروپ کا جیل پر حملہ،1800 قیدی فرار 

Apr 06, 2021 | 12:48:PM
نائیجیریا: مسلح گروپ کا جیل پر حملہ،1800 قیدی فرار 
کیپشن: نائیجیریا کے صوبے ایمو میں واقع جیل (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نائیجیریا میں بھاری ہتھیاروں سے لیس مسلح افراد نے جیل پر حملہ کر دیا، 1800 قیدی فرار ہوگئے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کے صوبے ایمو میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1800 قیدی فرار ہوگئے، حملہ آور مشین گن، راکٹ لانچر اور گرنیڈ سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے جبکہ حملے کے نتیجے میں پولیس اور فوج کی دیگر عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے، نائیجیرین حکام کےمطابق حملہ مقامی گروپ نے کیا جو اسطرح کی کارروائیوں میں پہلے بھی ملوث رہا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیوزا عثمانی کو  کوسووو  کی نئی صدر منتخب کر لیا گیا