پاکستان اور کینیا کے مابین تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت

Apr 06, 2021 | 13:07:PM
پاکستان اور کینیا کے مابین تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت
کیپشن: پاکستان اور کینیا کے درمیان تجارتی پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اور کینیا کے مابین تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی،  دونوں ملکوں کے درمیان 37 سال بعد مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور کینیا  کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کا ورچوئل اجلاس 7 اپریل کو ہوگا،ذرائع کے مطابق  پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری تجارت کریں گے کینیا کے وفد کی سربراہی پرنسپل سیکریٹری تجارت کریں گے۔خیال رہے کہ  مشترکہ تجارتی کمیٹی میں آزادانہ تجارتی معاہدے پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں باہمی سرمایہ کاری ،معاہدے کی بحالی کا جائزہ لیا جائے گا ،اجلاس میں دو طرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے کی تجاویز  بھی پیش کی جائیں گی ،یہ بھی خیال ہے کہ کینیا کو آم اور کینو کی برآمد کا معاہدہ کیا جائے گا جبکہ کاروباری ویزے کی آسانی,  براہ راست پروازوں کے معاہدے بھی کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق فارماسیوٹیکل اور صحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا معاہدہ بھی کیا جائے گا ، دونوں ممالک کے مابین تجارتی معیار کی ہم آہنگی کا معاہدہ کیا جائے گا ۔