کون کون سے وزراء کی کمان تبدیل ہونے جارہی ہے ؟ نام سامنے آگئے

Apr 06, 2021 | 14:25:PM

(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ہفتے وزارتوں کی تبدیلی کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان چند روزبعدکابینہ میں ردوبدل کافیصلہ کریں گے جس کے لیے انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   وفاقی کابینہ میں اہم اور بڑی وزارتوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے جس کے تحت کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا کو تبدیل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی فخرامام، وزیرا طلاعات شبلی فراز، وزیر توانائی عمرایوب اور وزیر ہوا بازی غلام سرورخان کی وزارتیں تبدیل کئےجانےکاامکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزارت اطلاعات دینے کی پیشکش کی گئی ہے جس پر انہوں نے مشاوت کے لیے وقت مانگا ہے جب کہ وزارت اطلاعات میں وفاقی وزیر اور وزیرمملکت لگانے کی تجویز ہے، موجودہ وزیر اطلاعات شبلی فراز کو وزارت توانائی میں ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں