(24نیوز)پاکستان میں دو ماہ میں 10 لاکھ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ۔
وفاقی وزیراسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز میں بنیادی کمی آنا شروع ہوگئی، اضافی پابندیوں، طویل لاک ڈاؤنز اور سخت ایس او پیز کے باعث یہ ممکن ہوا ۔ گزشتہ2ہفتوں کی وجہ سے اموات کی شرح میں کچھ دنوں کےلئے اضافہ ممکن ہے۔
Increased restrictions, broader lockdowns & stronger sop enforcement starting to have effect. Initial signs of positivity slowing. However, due to momentum of last 2 weeks patients on critical care & mortality will stay at high levels for some time. Please follow sop's & be safe
اسدعمر نےکہا کہ وائرس سے بچاؤ کے لئے شہری ایس او پیز پرعمل کریں اورمحفوظ رہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ملک میں10لاکھ سے زائد افراد کووائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگ چکی ہےجبکہ 76ہزار سے زائد افراد کو گزشتہ روز ویکسین لگائی گئی۔ ویکسین کیلئے رجسٹرڈ لوگوں کی تعداد 20 لاکھ سےزیادہ ہوچکی ہے۔ 6لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز اور50سال سے زائد عمر کے14 لاکھ شہری رجسٹر ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 50 سال سے زائد عمر کے شہری خود کو رجسٹرڈ کروالیں۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کے وار متواتر جاری۔مزید103افراد جاں بحق۔ 3953 نئے مریض