(24نیوز)پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی اور احسن اقبال وزیراعظم بننے کے چکر میں پی ڈی ایم کونقصان پہنچا رہے ہیں۔
پی ڈی ایم کی جانب سے شوکاز نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ جےیوآئی کاپی ٹی آئی کیساتھ سندھ میں اتحادپرکب شوکازجاری ہوگا، پنجاب میں ن لیگ کےپی ٹی آئی سےمک مکاپرکب شوکاز جاری ہوگا، مک مکا کرکے11پی ٹی آئی سینیٹرمنتخب کرانےپرکب شوکازہوگا؟ن لیگ نےلانگ مارچ کواستعفوں سےجوڑکرپی ٹی آئی حکومت کوبچایا، ن لیگ ایساکرکےپی ٹی آئی حکومت کوبچانےکی ناکام کوشش کی، ن لیگ نےلانگ مارچ ناکام بنا کر اسٹیبلشمنٹ،پی ٹی آئی کی مددکی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول پنجاب حکومت گراکرلانگ مارچ کرتےتوعمران خان بھاگ جاتے، ن لیگ کےاس عمل پرکب ایکشن ہوگا، ن لیگ عثمان بزدار کونہیں ہٹاناچاہتی تاکہ آئندہ الیکشن میں جواز بنا سکے، مسلم لیگ ن کوعوام کی فکر ہوتی تووہ آج پنجاب حکومت گراتی، مسلم لیگ ن کوعوام کی نہیں صرف اپنےاقتدارکی فکرہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تمام سیاسی کامیابیاں بلاول بھٹوکےوژن کانتیجہ ہیں۔ سب کوساتھ لےکرچلناچاہتےہیں ورنہ بلاول تنہاعمران خان کیلئےکافی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو بڑا ریلیف دے دیا