حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدے  میں اہم پیشرفت !!! 

Apr 06, 2021 | 15:04:PM

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک سے معاہدے کے معاملے پر 4 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔

 ذرائع کے مطابق حکومت نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرار داد اسمبلی سے منظور کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ خصوصی کمیٹی طے شدہ معاہدہ کو قرارداد کی شکل دے گی۔واضح رہے کہ  تحریک لبیک کے ساتھ حکومتی معاہدے کی مدت 20 اپریل کو ختم ہو رہی ہے ۔

 17فروری کو تحریک لبیک نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن 10فروری کو وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی نے انھیں یقین دہانی کرائی گئی کہ حکومت 20اپریل تک حکومت فرانسیسی سفیر کو گستاخانہ خاکے شائع کرنے پراحتجاجا پاکستان سے ملک بدر کرنے کے حوالے سے اقدامات کرے گی اور اس معاملے پر پارلیمنٹ سے بھی منظوری لے گی۔

مزیدخبریں