(24نیوز) ایف آئی اے لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے شوگر مافیا کے ارکان کے بیانات ریکارڈ کر کے رپورٹ ہیڈ کوارٹرز بھجوا دی ہے جس میں شوگر سٹہ بازمحمود اختر بھلی اورمولوی ظہیر نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں تاندلیانوالہ شوگر ملز، جے ڈی ڈبلیو گروپ و دیگر کے سٹہ فارورڈ بکنگ کے مکروہ کاروبار میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق تمام بروکرز، سٹہ باز واٹس ایپ گروپس کے ذریعے سٹہ کا کام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ شوگر کے ڈیلرز، بروکرز کے ذریعے سٹہ بازی، فارورڈ بکنگ کا انکشاف، بروکرز میں عامر وحید، آصف ملتان، حاجی ہیرا فیصل آباد، طفیل لاہور، امجد حسین لاہور، سلیم میلسی اور ماجد ملک شامل ہیں۔ تمام سٹہ باز شوگر گروپ، پاکستان شوگر گروپ اور شوگر مرچنٹس واٹس ایپ گروپس کے ذریعے سٹہ کے کاروبار میں ملوث ہیں۔
خیال رہے ایف آئی اے کو دیے گئے مولوی ظہیر کے بیان کے مطابق گزشتہ 5 سال سے چینی کی بروکری سے وابستہ ہوں۔ اس سے قبل 12 سال سے 30 ہزار ماہوار پر بابر سنٹر میں بطور اکاؤنٹنٹ کام کرتا رہا ہوں۔