کورونا وائرس ایک اور مسیحا کی جان لے گیا

Apr 06, 2021 | 15:27:PM

(24نیوز)کورونا میں مبتلا جنرل سیکرٹری پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر ارشد منیر خالق انتقال کر گئے، ڈاکٹرارشد کئی دن سے کورونا کے باعث نجی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس قوم کے ایک اور مسیحا کی جان لے گیا، 61سالہ جنرل سیکرٹری پی آئی ایم اے ڈاکٹر ارشد منیر خالق کورونا سے انتقال کر گئے، وہ نجی ہسپتال میں زیر علاج اور وینٹی لیٹرپر تھے۔ڈاکٹر ارشد منیر فیصل آباد میں بطور ریڈیالوجسٹ خدمات انجام دے رہے تھے، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرحبیب شاہد نے ڈاکٹر ارشد منیر خالق کی موت پر اظہار افسوس کیا۔

خیال رہے چند روز قبل لاہور کے سروسزہسپتال کے 110 ڈاکٹرز کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے ، جس میں 10 سے زائد ڈاکٹرز تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔یاد رہے پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کی ہلاکت خیزی بڑھ گئی، ایک روز میں دس ماہ بعد 103 اموات ریکارڈ کی گئی جبکہ چوبیس گھنٹے میں تین ہزارنوسوتریپن نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور کوروناٹیسٹ مثبت آنےکی شرح آٹھ اعشاریہ چارسات فیصد رہی۔

این سی اوسی کےمطابق اب تک کورونا سے ہلاکتیں 14 ہزار926 ہوچکی ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ 3 ہزار645 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں