پاکستان کو جی 20 ممالک سے ریلیف ملنے کا امکان

Apr 06, 2021 | 15:46:PM
جی 20ممالک سے ریلیف
کیپشن: جی 20ممالک سے ریلیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں کی ادائیگی میں مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک،آئی ایم ایف اس ہفتےجی20 ممالک کو دسمبر تک قرض وصولی کےالتواکی اپیل کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے قرض مؤخرکی سفارشات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ جی20 ممالک سے پاکستان کو تقریباً 90 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملنے کا امکان ہے جو کہ جولائی سے دسمبر 2021 تک متوقع ہے۔جی20 ممالک کورونا سے نمٹنے کے لیےکم آمدن والے اور ترقی پذیر ممالک کے قرضے مؤخر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ جی20 ممالک ،عالمی بینک،آئی ایم ایف کے کہنے پرپہلےبھی قرض وصولی مؤخرکرچکےہیں۔گروپ 20  (جی 20)، دنیا کی  20 اہم معیشتوں کی حکومتوں اور مرکزی بینک کے گورنروں کا ایک بین الاقوامی فورم ہے۔ اس کے ارکین میں 19 انفرادی ممالک ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقا، ترکی، مملکت متحدہ، ریاستہائے متحدہ امریکا اور یورپی یونین شامل ہیں۔ یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک انفرادی طور پر اس کے رکن نہیں ہیں۔